ابنا: ایران کے صدراتی پریس دفتر کے مطابق اس ملاقات میں صدرمملکت ڈاکٹر احمدی نژاد نے ایک بار پھر قومی مصالحت اور آزادانہ انتخابات کروانے کو شام کے بحران کا واحد راہ حل قرار دیتے ہوئے کہا کہ شام میں جنگ وکشیدگی کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں ہے- انہوں نے اس بات پر تاکید کی کہ ایران اور ترکی جیسے علاقے کے اہم ممالک کو شام کے عوام کے حقوق کا احترام کرتے ہوئے انہیں انکے مطالبات کے پورے ہونے میں مدد دینا چاہیئے -
ڈاکٹر احمدی نژاد نے مزید کہا کہ عوام کو اپنے حکمرانوں کے انتخاب میں پورا حق حاصل ہے اور کسی کو انکے اس حق کی پامالی کی اجازت نہیں ہے –
اس ملاقات میں ترکی کے وزیر اعظم رجب طیّب اردوغان نے بھی کہا کہ شام کے مسئلے کا حل نکالنے کی خاطر خاص کمیٹیاں تشکیل دینے کی ضرورت ہے – انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کے مابین تعلقات کی مزید توسیع پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید توسیع کی گنجائش موجود ہے اور انقرہ تہران سے تعلقات کی مزید مضبوطی چاہتا ہے -
.....
/169